0
Wednesday 6 Nov 2024 20:03

حکومت نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے شروع کردیئے

حکومت نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے شروع کردیئے
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا۔ حکومت پاکستان نے ابتدائی طورپر 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق عراق سے ڈی پورٹ ہونے والے 1 ہزار 500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عراق سے ایک ہزار 500 سے زائد پاکستانی شہری گزشتہ 6 ماہ میں ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں عراق میں ایک ہزار 200 پاکستانی شہری گرفتار ہوئے تھے۔

پاکستان کے سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ عراق میں چوری کی وارداتوں منشیات بیچنے اور بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث پاکستانی شہریوں پر عراقی حکام نے کریک ڈاؤن کیا تھا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستانی شہری چوری، منشیات بیچنے، بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتار کیے گئے تھے، گرفتار کیے گئے پاکستانی شہریوں میں سے 800 کو پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کے 800 پاکستانیوں کے ڈی پورٹ کرنے پر 3 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے،گرفتار افراد میں 66 خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1171136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش