0
Wednesday 6 Nov 2024 19:35

فلپائن نے بغیر آئی ایم ایف پاکستان جیسی صورتحال سے چھٹکارا پایا، رضا باقر

فلپائن نے بغیر آئی ایم ایف پاکستان جیسی صورتحال سے چھٹکارا پایا، رضا باقر
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر اسٹیٹ رضا باقر نے کہا ہے کہ 20 سال میں پہلی مرتبہ پرائمری سر پلس ہونا بڑی بات ہے۔ کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ بار بار بحران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب آتا ہے، مالی خسارہ تجارتی خسارے کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا چاہیئے کہ باقی ملکوں نے اس صورتِ حال پر کیسے قابو پایا، فلپائن نے پاکستان جیسی صورتِ حال سے چھٹکارا پایا۔ رضا باقر نے کہا کہ 21 فلپائنی معیشت دانوں نے اصلاحات پر قومی اتفاق کیا تھا، فلپائن میں یہ اصلاحات آئی ایم ایف کے بغیر مقامی سطح پر کی گئیں اور کامیابی ہوئیں۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ صرف خسارے پر قابو پانے سے کام نہیں چلے گا، صنعتی پالیسی لانا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1171132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش