0
Saturday 2 Nov 2024 01:27

گرفتار پی ٹی آئی اراکین رہائی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے

گرفتار پی ٹی آئی اراکین رہائی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین رہائی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق معاون خصوصی ملک لیاقت اور ایم پی اے انور زیب کے اسمبلی ہال میں داخل ہوتے ہی اپوزیشن اورحکومتی اراکین دونوں نے کھڑے ہو کر استقبال کیا، حکومتی اور اپوزیشن دونوں ارکان کے ساتھ گھل مل گئے۔ پینل چئیرمین ادریس خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے غازی ایوان میں پہنچ گئے ہیں، دونوں غازیوں کو ایوان آمد پر خوش آمد کہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1170200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش