اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔