گرفتار پی ٹی آئی اراکین رہائی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے
2 Nov 2024 01:27
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق معاون خصوصی اور پی ٹی آئی کے ایک اور ایم پی اے کے اسمبلی ہال میں داخل ہوتے ہی اپوزیشن اورحکومتی اراکین دونوں نے کھڑے ہو کر استقبال کیا، حکومتی اور اپوزیشن دونوں ارکان کے ساتھ گھل مل گئے۔
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین رہائی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق معاون خصوصی ملک لیاقت اور ایم پی اے انور زیب کے اسمبلی ہال میں داخل ہوتے ہی اپوزیشن اورحکومتی اراکین دونوں نے کھڑے ہو کر استقبال کیا، حکومتی اور اپوزیشن دونوں ارکان کے ساتھ گھل مل گئے۔ پینل چئیرمین ادریس خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے غازی ایوان میں پہنچ گئے ہیں، دونوں غازیوں کو ایوان آمد پر خوش آمد کہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1170200