اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی صدا و سیما IRIB نے خبر دی ہے کہ ایکزیوس AXIOS ویب سائٹ نے تین باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز حملے سے قبل صیہونی رجیم نے ایران سے کہا کہ وہ صیہونی رجیم کے حملوں کا جواب نہ دے۔ ان ذرائع نے کہا کہ صیہونی رجیم کا پیغام دراصل اس رجیم کی طرف سے اسرائیل اور اسلامی جمہوریہ کے درمیان حملوں کے تبادلے کو محدود کرنے اور وسیع کشیدگی کو روکنے کی کوشش تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی رجیم کا پیغام کئی تیسرے فریقوں کے ذریعے ایران تک پہنچایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے کے لیے Axios کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔