اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلی سریندر چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانے کے ساتھ ساتھ عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ذرائع کے مطابق سریندر چودھری نے جموں میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاشی مسائل کو حل کرنے اور جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بہت سارے چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹے کی پوری کوشش کی جائے گی۔