اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے علاقے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں کو قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں بڈگام کے علاقے ماذہامہ میں غیر مقامی افراد پر حالیہ حملے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سیکورٹی کی ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے لہذا اسے ہی ایسے حملوں کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔