0
Saturday 2 Nov 2024 08:58

شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 6 نومبر کو یوم شہدائے جموں منایا جائے گا

شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 6 نومبر کو یوم شہدائے جموں منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 06نومبر کو یوم شہدائے جموں شایان شان طور پر منایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نومبر 1947ء کے پہلے ہفتے کے دوران ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں خطے کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔جموں و کشمیر لبریشن سیل اور آل جموں ریفوجیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مظفرآباد میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں آزاد کشمیر کے وزراء، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے زعما کے علاوہ دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ جموں و کشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر راجہ محمد اسلم خان نے آل جموں ریفیوجی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر 1947ء میں ڈوگرہ فورسز، آر ایس ایس، سکھ اور ہندو جتھوں نے جموں کے لاکھوں مسلمانوں کو شہید اور پاکستان کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر1947ء کے پہلے ہفتہ میں اڑھائی لاکھ کے قریب جموں کے بے گناہ مسلمانوں کو ڈوگرہ انتظامیہ اور ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے غنڈوں نے پاکستان میں بحفاظت پہنچانے کے بہانے شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے جموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت ضرور ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 1170221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش