0
Saturday 2 Nov 2024 12:16

انسدادِ دہشتگردی ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش

انسدادِ دہشتگردی ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں انسدادِ دہشتگردی ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے پیش کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کسی بھی مشتبہ شخص کو 3 ماہ تک حراست میں رکھا جا سکے گا۔ انسداد دہشتگردی ترمیم بل 2024 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملکی سلامتی، دفاع اور امن و عامہ سے متعلق جرائم میں ملوث کسی شخص کو 3 ماہ تک حراست میں رکھنے کا اختیار ہوگا۔ مجوزہ ترمیمی بل کے مطابق تاوان، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا سے متعلق جرم پر بھی 3 ماہ زیر حراست رکھا جا سکے گا۔ حراست یا نظربندی کے دوران ملزم کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے گا، 3 ماہ سے زائد نظربندی آرٹیکل 10 اے کے تحت ہو سکے گی۔ الزامات کی تحقیقات جے آئی ٹی کرے گی۔ مجوزہ ترمیمی بل کے مطابق جے آئی ٹی مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں اور ایس پی پولیس پر مشتمل ہوگی۔ انسداد دہشت گری ایکٹ کی شق 11 کی ذیلی شق 4 ای میں ترمیم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے لائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1170284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش