0
Tuesday 22 Oct 2024 13:53

لکی مروت میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد زخمی

لکی مروت میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں مسافر بس پر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق لکی مروت میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی، جس کے نیتجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے بس میں 8 گولیاں لگیں۔ بس انتظامیہ نے واقعے سے متعلق بتایا کہ 10 سے 12 رہزنوں کے گروہ نے گاڑی نہ روکے جانے پر فائرنگ کی، جس سے مسافر زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش