0
Tuesday 22 Oct 2024 13:11

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماوں کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماوں کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو پاراچنار کی عوام پر دس روز سے راستوں کی بندش باعث سے پیدا شدہ ابتر صورتحال کی انسانی المیہ کی تبدیل ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے عوامی جانوں کی ضیاع کے باوجود حکومت کی سرد مہری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راستوں کی بندش، امن و امان کی صورتحال پر اب تک کنٹرول نہ ہونے کے باعث کرم کے شہریوں کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے اور امن و امان کو مزید سنگین خطرات لاحق ہیں، وفد نے گورنر سے اس ضمن فوری طور پر اقدامات اٹھانے پر زور دیا تاکہ علاقے میں امن و امان کو بحال کر پاراچنار سمیت تمام کرم میں امن و امان کو بحال کیا جا سکے۔

وفد نے گورنر کو پارا چنار کے عوام کی مشکلات اور بڑھتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا اور راستوں کو کھولنے، اشیائے خورد و نوش و ادویات پہنچا کر مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فوری ٹھوس اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے تاکہ حالات کو کنٹرول کیا جا سکے اور تمام وسائل کو بروئے کار لا کر علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تنازعے کا خاتمہ ہو اور علاقے میں معمول کی زندگی بحال ہو۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ حکومت فوری طور پر مؤثر اقدامات کرے گی اور امن و امان کی بحالی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1167940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش