0
Tuesday 22 Oct 2024 13:48

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار صوبے کا وزیراعلیٰ ہے اور ان کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات تو درج ہیں لیکن ان کی تفصیلات ہمارے پاس موجود نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ علی امین کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 1167950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش