QR CodeQR Code

لکی مروت میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد زخمی

22 Oct 2024 13:53

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے بس میں 8 گولیاں لگیں۔ بس انتظامیہ نے واقعے سے متعلق بتایا کہ 10 سے 12 رہزنوں کے گروہ نے گاڑی نہ روکے جانے پر فائرنگ کی، جس سے مسافر زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں مسافر بس پر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق لکی مروت میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی، جس کے نیتجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے بس میں 8 گولیاں لگیں۔ بس انتظامیہ نے واقعے سے متعلق بتایا کہ 10 سے 12 رہزنوں کے گروہ نے گاڑی نہ روکے جانے پر فائرنگ کی، جس سے مسافر زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167954/لکی-مروت-میں-مسافر-بس-پر-فائرنگ-8-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com