0
Saturday 19 Oct 2024 00:51

اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تینوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود اور کامران مرتضیٰ موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1167267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش