0
Tuesday 15 Oct 2024 21:37

داؤد شاہ کاکڑ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا،کوئٹہ پولیس کا موقف

داؤد شاہ کاکڑ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا،کوئٹہ پولیس کا موقف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کی گرفتاری سے متعلق پولیس کا موقف ہے کہ انہیں امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانے کے پیش نظر گرفتار کر کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے نجی ٹی وی چینل سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ پولیس نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ داؤد شاہ کاکڑ کو گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سیاسی جلسے میں شرکت کرنے کے لئے کوئٹہ سے سبی جا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1166670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش