0
Monday 7 Oct 2024 15:17

لاہور، جماعت اسلامی کا ہاتھوں کی زنجیر بنا کر فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی

اسلام ٹائمز۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر احتجاج کیا گیا۔ ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا، ملتان چونگی سے منصورہ تک سڑک کے دونوں  اطراف ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ انسانی ہاتھوں کی زنجیر کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کی۔ یوم یکجہتی فلسطین ریلی میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، ڈاکٹر فرید پراچہ، ذکراللہ مجاہد، عبدالعزیز عابد، فرحان شوکت، ڈاکٹر آصف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ریلی میں سکول کے طلباء و طالبات بھی شریک ہوئے۔
 
ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا کر فلسطین کے مسلمان سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو ہوش کرنا ہوگا، کیونکہ اس وقت اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مظلوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر مسلمان امہ ایک نہ ہوئی تو پھر حالات مزید خراب ہونگے۔ امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ آج کا دن جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر یوم یکجہتی منا رہے ہیں تاکہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو بتا سکیں کہ پاکستانی قوم ان کیساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1164944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش