0
Monday 7 Oct 2024 10:36

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 30واں یوم تاسیس منایا گیا

یوم تاسیس کے موقع پر طلباء کنونشنز، طلباء ریلیز و دیگر تقاریب کا انعقاد کیا گیا
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 30واں یوم تاسیس منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 30واں یوم تاسیس لاہور سمیت ملک بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے تمام اضلاع میں30ویں یوم تاسیس کیموقع پرطلباء کنونشنز، طلباء ریلیز و دیگر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں طلبا رہنماؤں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی 30سالہ جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ نظام تعلیم کی بہتری، طلباء مسائل کے حل، امن ومحبت، درس گاہوں کا تقدس، اساتذہ کا وقار، نئی نسل کی تربیت مصطفوی سٹوڈنٹس کا نصب العین ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ احیائے اسلام، استحکام پاکستان اور طلبا حقوق کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے۔

30ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے تقریب کی صدارت کی۔ ایم ایس کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران تقریب میں موجود تھے۔ یوم تاسیس کی تقریب میں ضلع لاہور کے مختلف کالجز، یونیورسٹیز کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز نے کہا کہ مصفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹیز اور کالجز میں طلباء حقوق، امن، محبت اور فروغ علم کیلئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ دراصل طلباء حقوق کی آواز ہے۔ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ نوجوانوں کو عشق رسول ﷺ، اسلام اور ملک سے محبت سکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی، استحکام و خوشحالی میں طلباء کا کردار ناگزیر ہے۔ پاکستان میں ایجوکیشن ریفارمز پر یقین رکھتے ہیں۔ یکساں نظام تعلیم اور نصاب تعلیم ہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لاسکتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ مصفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء کو قرآن وسنت کی روشنی میں روحانی، اخلاقی، سماجی تربیت کے ذریعے معاشرے کا ایک کارآمد فرد بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہماری 30سالہ جدوجہد امن، محبت اور فروغ تعلیم کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی اولین ترجیح کتاب سے دوستی ہونی چاہیے، جو اس رشتے کو مضبوط کر لیتے ہیں وہی ملک و قوم کیلئے تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایک طلبہ تنظیم ہی نہیں بلکہ نئی نسل کی تربیت کا ایک بہت بڑا پلیٹ فارم بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا بطور تنظیم 30سال قبل بیج بونیوالےاور اس بیج کو تن آور درخت میں تبدیل کرنیوالی ایم ایس ایم کی سابقہ اور موجودہ قیادت اور اس کے عظیم کارکنان سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن، محبت اور رواداری کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔

شیخ فرحان عزیزنے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء رہنماؤں اور کارکنان کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کردار سازی کے جن عظیم مقاصد کے حصول کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کی اجازت دی تھی الحمدللہ وہ مقاصد پورے ہوئے ہیں۔صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے کہا کہ طلباء معاشرے کا حسن اور ملکوں کا مستقبل ہوتے ہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کا ماحول تعلیم دوست بنانا ہوگا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کی تمام یونیورسٹیز اور کالجز میں طلباء حقوق، امن، محبت اور فروغ علم کے لئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ دراصل طلباء حقوق کی آواز ہے۔
خبر کا کوڈ : 1164886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش