0
Monday 7 Oct 2024 10:08

بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں کانگریس اور اتحادیوں سے شکست

بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں کانگریس اور اتحادیوں سے شکست
اسلام ٹائمز۔ مودی کی جماعت بی جے پی کو عام انتخابات کے بعد ریاستی انتخابات میں بھی دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ حکمران جماعت بی جے پی دو ریاستی انتخابات میں بھی ہارنے والی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کو اپوزیشن جماعت کانگریس اور اتحادیوں سے شکست کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح برتری حاصل ہے جو حکمراں جماعت کی ریاست میں ایک دہائی کی حکمرانی کے خاتمے کا اشارہ ہے۔ حزب اختلاف نے جموں و کشمیر میں بھی برتری حاصل کی ہے، ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں مرحلہ وار ہونے والے انتخابات گزشتہ روز ختم ہوئے۔دونوں ریاستوں میں منگل تک ووٹوں کی گنتی ہو گی، نتائج کا اعلان بھی اسی دن ہو گا۔ ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں عام انتخابات کے بعد کسی ریاست میں ہونے والی سب سے پہلی ووٹنگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1164878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش