اسلام ٹائمز۔ المیادین چینل نے جمعرات کی صبح اطلاع دی کہ شام کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے لاذقیہ اور طرطوس کے علاقوں میں دشمن کے فضائی اہداف کا مقابلہ کیا۔ فارس نیوز کے مطابق، جمعرات کی صبح شام کے مغربی علاقوں میں چند دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ المیادین چینل کے رپورٹر نے اس بارے میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام شام کے ساحلی علاقوں میں دشمن کے فضائی اہداف کا مقابلہ کر رہا ہے، اور لاذقیہ اور طرطوس میں اس کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جب شام کے ساحل پر جبله شہر میں آگ کے شعلے بلند ہوئے تو فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر اردگرد کے علاقوں میں واقع تنصیبات کی طرف روانہ ہو گئیں۔ الجزیرہ کی ویب سائٹ نے اس بارے میں لکھا کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے ساحلی علاقوں میں متعدد دشمن اہداف کو نشانہ بنایا اور انہیں مار گرایا۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے بھی خبر دی کہ شام اور روس کا مشترکہ فضائی دفاعی نظام مغربی علاقے میں سمندر کے اوپر دشمن کے اہداف کا مقابلہ کر رہا ہے۔