0
Friday 4 Oct 2024 09:24

جماعت اسلامی لاہور کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

جماعت اسلامی لاہور کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے وفد نے ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کے وفد نے ایرانی قونصل جنرل لاہور مہران مواحد فر سے ملاقات کی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے وفد کی قیادت کی۔ وفد میں رہنماء جماعت اسلامی انجینئر اخلاق احمد، ملک شاہد اسلم، شاہد نوید ملک و دیگر شریک تھے۔ وفد نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کی جوابی کارروائی کو امت کے جذبات کی ترجمانی قرار دیا۔ وفد کے ارکان نے ایرانی قونصل جنرل کیساتھ حزب اللہ لبنان کے رہنما حسن نصراللہ کی المناک شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ ضیاالدین انصاری نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہاہینہ کی شہادت امت کا بڑا نقصان  ہے۔ ملاقات میں موجودہ حالات میں امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1164225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش