اسلام ٹائمز۔ لبنان پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملے کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بیان جاری کیا ہے۔ رہبر معظم کے بیان کا متن ذیل میں پیش کیا جارہا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
لبنان کے نہتے عوام کے قتل عام نے ایک جانب صہیونی پاگل کتوں کی خصلت کو آشکا کردیا ہے اور دوسری جانب غاصب صہیونی حکام کی بے وقوفانہ حکمت عملی اور کوتاہ فکری کو بھی ثابت کردیا ہے۔ صہیونی حکومت پر قابض دہشت گرد ٹولے نے غزہ کی ایک سالہ جنگ سے سبق حاصل نہیں کیا ہے اور اس حقیقت کو درک کرنے سے قاصر ہے کہ خواتین، بچوں اور بے گناہ عوام کا قتل عام مقاومت کی مضبوط بنیادوں کو متزلزل کرنے اور اس کی جڑوں کو ہلانے کی طاقت نہیں رکھتا ہے، آج یہی احمقانہ حکمت عملی لبنان پر آزما رہے ہیں، صہیونی جنایت کاروں کی اتنی حیثیت نہیں کہ حزب اللہ لبنان کے مضبوط ڈھانچے کو نقصان پہنچائیں۔
خطے کی پوری مقاومت حزب اللہ کی حامی اور اس کی پشت پناہ ہے، حزب اللہ کی قیادت میں مقاومت اس خطے کی تقدیر کا فیصلہ کرے گی، لبنان کے عوام نہیں بھولے ہیں کہ ایک زمانے میں غاصب صہیونی فوجی بیروت کو پاوں تلے کچل دیتے تھے، حزب اللہ نے ان کے پاوں کاٹ دیئے اور لبنان کو عزت اور سربلندی عطا کی، آج بھی اللہ کی طاقت کے سہارے لبنان متجاوز، خبیث اور سیاہ رو دشمن کو پشیمان کردے گا، تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ لبنان کے عوام اور حزب اللہ سرفراز کا ساتھ دیں اور غاصب، ظالم اور خبیث حکومت کے مقابلے میں ان کی مدد کریں۔
والسلام علی عباداللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
28 ستمبر 2024ء