0
Wednesday 25 Sep 2024 21:31

کے پی کے کے وزیراعلیٰ قبائلی اضلاع پر بھی توجہ دیں، حافظ نعیم الرحمان

کے پی کے کے وزیراعلیٰ قبائلی اضلاع پر بھی توجہ دیں، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سنجیدہ مسئلے پر جرگہ کا انعقاد خوش آئند ہے، جرگہ میں اہم گفتگو اور اصولی باتیں کیں۔ سیاسی مسئلہ مذاکرات سے حل کرنا ہوگا، طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ سیاسی مسئلہ ہے بیٹھ کر مذاکرات سے حل کرنا ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا وزیراعلیٰ اپنے صوبے کی امن پر بھی توجہ دیں، قبائلی علاقوں میں ایک میڈیکل کالج اور یونیورسٹی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ طاقت سے رٹ قائم نہیں ہوتی سنجیدگی سے مسئلے کا حل نکالا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا قبائلی علاقوں کو تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرنا چاہیے، صوبے کے وزیراعلیٰ قبائلی اضلاع پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف سویلین نہیں بلکہ سب کرتے ہیں، بندوقوں سے پوری قوم کو ہینڈل نہیں کیا جا سکتا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی بات تو کی جاتی ہے لیکن ان کے ادارے کتنے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تباہ ہونے والے کتنے تعلیمی اداروں کی مکمل بحالی کی گئی؟ قبائلی علاقوں کو اعتماد اور تعلیم کی ضرروت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1162418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش