0
Wednesday 25 Sep 2024 21:02

گرین پاکستان کے نام پر سندھ کو بنجر بنانا قبول نہیں ہے، سید زین شاہ

گرین پاکستان کے نام پر سندھ کو بنجر بنانا قبول نہیں ہے، سید زین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ گرین پاکستان کے نام پر سندھ کو بنجر بنانا قبول نہیں ہے۔جامشورو میں دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سید زین شاہ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 11 سیاسی تنظیموں نے مل کر 19 ستمبر کو احتجاج کیا، سندھ میں اکتوبر میں رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ ایس یو پی صدر نے مزید کہا کہ گرین پاکستان کے نام پر سندھ کو بنجر بنانا قبول نہیں، صوبے کو حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے تباہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر ضلع میں پریس کانفرنس، احتجاج اور ورکشاپ کا انعقاد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1162407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش