0
Wednesday 25 Sep 2024 22:08

ایران اور پاکستان کے مابین سرحدوں پر کسٹم ڈیوٹی کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کی تشکیل

ایران اور پاکستان کے مابین سرحدوں پر کسٹم ڈیوٹی کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ ایران اور پاکستان نے سرحدی تجارت، اور ایران و پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی نیشنل ریونیو اتھارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد نے تہران کے ساتھ ایک دوسرے کی تجارتی توانائیوں سے استفادہ کرنے سے متعلق ایران و پاکستان کی سرحدوں پر ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کے مسائل کے حل کے بارے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نیشنل ریونیو اتھارٹی کے سربراہ محمود لنگریال نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں اس سلسلے میں گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے سرحدی تجارت، اور ایران و پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی نیشنل ریونیو اتھارٹی کے سربراہ اور ایران کے سفیر نے دو طرفہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کئے جانے سے بھی اتفاق کیا۔ ایران و پاکستان نے اسی طرح سرحدوں پر کسٹم ڈیوٹی سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1162449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش