0
Wednesday 25 Sep 2024 21:35

لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری، آج 274 افراد شہید و زخمی ہوئے

لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری، آج 274 افراد شہید و زخمی ہوئے
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کے وزیر صحت کے مطابق آج 51 افراد شہید اور 223 زخمی ہو ئے۔ لبنان کے وزیر صحت فراس الابیض نے اپنے بیان میں اس ملک پر صیہونی حکومت کی فوج کے حالیہ دنوں کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کا اعلان کیا۔ فراس الابیض نے کہا کہ آج جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 51 افراد شہید ہوئے ہیں۔ فراس الابیض کے اعلان کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 223 افراد زخمی ہوئے۔ لبنان کے وزیر صحت نے کہا کہ ہم نشانہ بنائے گئے علاقوں میں پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے طبی مراکز تیار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان پر صیہونی حکومت کی جاریی جارحیت میں اب تک 4 ہزار کے قریب افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1162428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش