0
Wednesday 25 Sep 2024 21:39

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ہو، اور اب اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار تھے، اور اب بھی تیار ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حال ہی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ اڈیالہ سے اپنی ہر گفتگو میں وہ اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرتے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار تھے، اور اب بھی تیار ہیں۔ لیکن عمران خان نے حال ہی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔عمران خان کی اس بیان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیچ ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

دوسری جانب کئی رہنماؤں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے سے سیاسی صورت حال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اگرچہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت سے کچھ حاصل نہیں ہوا، لیکن یہ اہم ہے کہ ہم ہمیشہ اپنی سیاست کو پرامن اور جمہوری طریقوں سے آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔ مزید یہ کہ پارٹی کے اندر بھی کچھ ارکان نے اس طرح کے فیصلوں پر سوال اٹھائے ہیں، اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔ اس حوالے سے لوگ یہ بھی تشویش ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر ہم نے بات چیت کا راستہ چھوڑ دیا تو اس سے ہماری سیاسی سٹریٹجی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ہم عوام کی حمایت کے ساتھ ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک مضبوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے تیار ہیں، تاکہ جمہوری نظام کی ہمواری کو برقرار رکھا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1162426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش