0
Wednesday 25 Sep 2024 22:23

سندھ حکومت کا کراچی شہر کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے دعویٰ

سندھ حکومت کا کراچی شہر کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ ملک کا سب سے بڑا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے بعد سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر کے انفرا اسٹکچر کو بہتر کرنے کے دعووں کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس کی بہتری کے لئے اربوں روپے فنڈ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے لیکن شہر کی حالت ایسی ہے کہ اس کے انفرا اسٹرکچر کو بنانے کے لئے فنڈز کے ساتھ توجہ کی ضررت ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی بارشوں سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا، تاہم مون سون کی بارشوں کے بعد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے، شہر کی اندرونی گلیاں تو قابل استعمال ہی نہیں رہی جبکہ مرکزی سڑکوں پر بھی بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہے جس کی وجہ سے بیشتر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے بعد سندھ حکومت اور بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں اور اعلانات کئے گئے ہیں کہ اربوں روپے کے فنڈ جاری کئے جائیں گے اور شہر میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا جس کے بعد شہر کی مرکزی سڑکوں پر انتہائی بھونڈے طریقہ سے مرمتی کا کام شروع کیا گیا۔

ایک ٹرک میں انتہائی غیر معیاری مرمتی مال میں ڈال کر پیچ ورک کیا جا رہا ہے اور مرمتی کام کرنے والے مزدور تھے، ان کے ساتھ کوئی انجیئنرنگ ڈپارٹمنٹ کا عملہ موجود نہیں تھا جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ کھنڈرات میں تبدیل ہونے والے شہر کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے کام میں حکومت کتنی سنجیدہ ہے۔ مرکزی سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے شہر بےحالی کا شکار ہے لیکن کراچی کی اندرونی گلیوں کا تو انفرا اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، جس کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا اور یہ اندرونی گلیوں کی ذمہ داری ٹاؤن انتظامیہ کی ہے۔ کراچی میں 25 ٹاؤنز ہیں لیکن کراچی کے کسی بھی ٹاؤن میں سڑکوں کی بحالی کا کام نہیں کیا جا رہا۔ شہریوں نے کہا کہ کراچی کی اس وقت کی صورت حال ایسی لگ رہی ہے کہ شہر میں حکومت نام کی کو ئی چیز ہی نہیں ہے۔ کراچی اس وقت تاریخ کی بدترین صورت حال سے دوچار ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے اور کراچی کے شہری اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور حکومت نے مرمتی کا جو کام شروع کیا ہے یہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1162431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش