0
Wednesday 25 Sep 2024 21:03

 انتخابات ہی عوام میں اعتماد، یقین اور ملکی معاملات میں احساسِ حصہ داری کا واحد راستہ ہے، لیاقت بلوچ 

 انتخابات ہی عوام میں اعتماد، یقین اور ملکی معاملات میں احساسِ حصہ داری کا واحد راستہ ہے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور انسانی، بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ و طالبات کے وسائل سے مالا مال ہے، لیکن ہر دور کے حکمرانوں نے قومی دولت کو برباد کیا اور قومی صلاحیتوں کو زنگ آلود کرکے ضائع کیا۔ معاشی تباہی، قرضوں، سود کی لعنت، کرپشن اور عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بھرے خزانے پر مخصوص بااختیار طبقوں کی عیاشی سے ہوئی ہے، طلبہ و طالبات اور نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں، بوسیدہ، انسان دشمن نظام سے نجات کے لیے علم، صلاحیت، ٹیکنالوجی، حب دین اور حب الوطنی کے جذبے اور بہادری سے جدوجہد کرنا ہوگی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ انتخابات ہی عوام میں اعتماد، یقین اور ملکی معاملات میں احساسِ حصہ داری کا واحد راستہ ہے، لیکن انتخابات کو دھاندلی زدہ بناکر سیاست، جمہوریت اور اسمبلیوں کو بیوقار بنادیا گیا ہے، صاف شفاف غیرجانبدارانہ اور متناسب نمائندگی کا طرزِ انتخاب عوام کا اعتماد بحال کرسکتا ہے، اسلام آباد، کوئٹہ اور پنجاب کے عوام کو بلدیاتی انتخابات سے محروم رکھنا حکومت، انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کا غیرآئینی، غیرجمہوری کام ہے، ملک میں آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ، پولیس، انتظامیہ موجود ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے سہولت کاروں سے مل کر پاکستان کو عملا سرزمینِ بے آئین بنادیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا احتجاج پر حافظ نعیم الرحمن کا اعلان تھا کہ عوام کے لیے ریلیف چاہتے ہیں، ہمارا پارٹی ایجنڈا یا ذاتی مفادات نہیں تھے، حکومت نے معاہدہ پر عملدرآمد کی بجائے بدعہدی کی ہے29 ستمبر کو ملک گیر احتجاج، شاہراہوں پر دھرنے عوام کو بجلی، پٹرول، گیس، ٹیکسوں میں ریلیف دلانے اور آئی پی پیز کے ظلم و عذاب سے نجات دلانے کے لیے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1162408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش