0
Saturday 24 Aug 2024 23:29

مریم نواز کی ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

مریم نواز کی ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا اور کچے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی، انہوں نے زخمی اہلکار وسیم ارشد، بلال، فاروق، نبیل شہزاد، زاہد، سعید، محمد ایوب کیلئے صحت یابی کی دعا بھی کی۔مریم نواز شریف نے زخمی جوانوں کے والدین اوراہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ڈاکٹر اور سٹاف کی بھی بات سنی اور مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر زخمی سپاہی بلال کا کہنا تھا کہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہو کر پھر مقابلہ کریں گے، امن دشمنوں سے لڑتے رہیں گے۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلال کو شاباش دی اور اسے قابل فخر قرار دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں کی مانند ہیں، ان کی تکلیف کو اپنی پریشانی سمجھتی ہوں، حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایڈیشنل آئی جیز، پولیس اور انتظامی حکام بھی ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 1155999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش