اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مظالم میں امریکی امداد اور سرپرستی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا 50 پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ جلد اسرائیل بھیجے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا بتانا ہے کہ مئی کے بعد سے اسرائیل کے لیے بھاری بموں کی کھیپ رکی ہوئی تھی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے رفح آپریشن کے پیش نظراسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی روکی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو 2ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ تاحال معطل رہے گی۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔