اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ ہے کہ واشنگٹن صیہونی حکومت اور لبنان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پیر کی شام دعویٰ کیا کہ واشنگٹن صیہونی حکومت اور لبنان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے. وزارتخانہ نے وضاحت کی کہ غزہ میں انسانی امداد بھیجنے میں رکاوٹیں ہیں اور ان پر قابو پانا ضروری ہے۔ ہم نے اسرائیل کو غزہ تک امداد کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے کچھ اقدامات کرتے دیکھا ہے۔
الجزیرہ نے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ہم نے کراسنگ کو کھولنے کے لیے انتھک محنت کی اور غزہ میں انسانی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے مذاکرات میں جو تبدیلی نہیں آئی, وہ یہ ہے کہ اسرائیل صدر بائیڈن کی تجویز پر عمل پیرا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی قائم ہو جائے گی اور مذاکرات جاری رہیں گے۔ ہم حماس کے ردعمل اور جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسرائیل کے موقف کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے خلاف ہیں۔