0
Monday 10 Jun 2024 23:30

کراچی، اتقا قتل کیس کے مزید 2 ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد

کراچی، اتقا قتل کیس کے مزید 2 ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں قتل کئے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کے مزید 2 قاتل گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اتقا معین کے قتل میں گرفتار کئے گئے ملزمان نوید احمد اور ظاہر علی بھی شامل تھے، جن سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی جانب سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے برآمد اسلحے کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نوید ڈکیتی اور پولیس مقابلے میں پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش