0
Tuesday 2 Apr 2024 11:18

جماعت اسلامی پاکستان کے آئندہ 5 سال کیلئے نیا امیر کون ہو گا؟؟

جماعت اسلامی پاکستان کے آئندہ 5 سال کیلئے نیا امیر کون ہو گا؟؟
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نئے میرِ کاررواں کیلئے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے نتائج کا اعلان کل بروز بدھ کر دیا جائے گا۔ پارٹی کی مجلس شوری کے نامزد کردہ امیر کیلئے 3 نام سامنے آئے تھے۔ ان میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ ملک بھر سے 46 ہزار اراکین جماعت نے خفیہ بیلٹ پیپر سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا جبکہ ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہو چکی ہے۔ تاہم نئے امیر کا باقاعدہ اعلان کل لاہور میں کر دیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 1126241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش