0
Saturday 30 Mar 2024 20:15

کانگریس کیلئے ’انکم ٹیکس نوٹس‘ سبھی سیاسی پارٹیوں کیلئے ایک تنبیہ ہے، پی چدمبرم

کانگریس کیلئے ’انکم ٹیکس نوٹس‘ سبھی سیاسی پارٹیوں کیلئے ایک تنبیہ ہے، پی چدمبرم
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ہفتہ کے روز موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو انکم ٹیکس محکمہ کا نوٹس بھیجا جانا سبھی سیاسی پارٹیوں اور عوام کے لئے بھی ایک تنبیہ ہے۔ اس سے پارٹیوں کو تباہ کرنے کی بی جے پی کی منشا کا پتہ چلتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ بھیجے گئے ایک نوٹس میں کانگریس پر 135 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 29 مارچ کو انکم ٹیکس محکمہ نے ایک نیا نوٹس کانگریس کو بھیجا ہے جس میں 1823.08 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے کو کہا گیا ہے۔

اس معاملے میں پی چدمبرم نے نامہ نگاروں سے کہا ’’بی جے پی حکومت نے کانگریس پارٹی پر 135 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا، جبکہ بھگوا پارٹی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ سے 8250 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی پارٹیوں اور لوگوں کے لئے ایک تنبیہ ہے کہ بی جے پی سبھی پارٹیوں کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ اس قدم سے بی جے پی کی خود کو ملک میں واحد پارٹی بنانے کی خواہش پوری ہونے کی امید بندھ گئی ہے۔ سینیئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس کا (بی جے پی کا) ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کا ایجنڈا کچھ اور نہیں، بلکہ ’ایک ملک، ایک پارٹی‘ ہے، یہ تنبیہ سبھی کے لئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو جلد ہی اس کا احساس بھی ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1125900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش