0
Tuesday 26 Mar 2024 21:35

شمالی غزہ سے غیرقانونی یہودی بستیوں پر راکٹباری

شمالی غزہ سے غیرقانونی یہودی بستیوں پر راکٹباری
اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی حصے کے قریب واقع کئی ایک غیر قانونی یہودی بستیوں میں آج صبح خطرے کے الارم بج اٹھے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خطرے کے یہ الارم شمالی غزہ سے داغے جانے والے متعدد راکٹوں کے باعث بج اٹھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگبندی کی قرارداد منظور کر لئے جانے کے بعد بھی جاری رہنے والی غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز بمباری کے جواب میں انجام پانے والی فلسطینی مزاحمت کی اس راکٹباری میں عسقلان وسدیروت نامی غیر قانونی یہودی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے اعلان کر رکھا تھا کہ غزہ کے خلاف گزشتہ تقریبا 6 ماہ سے جاری اس کی انسانیت سوز جنگ کا مقصد فلسطینی مزاحمت اور غزہ سے غیر قانونی یہودی بستیوں کی جانب راکٹباری کے سلسلے کا خاتمہ ہے!
خبر کا کوڈ : 1125062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش