0
Monday 20 Nov 2023 19:37

امریکا کا پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے اور سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے اقدامات کا اعلان

امریکا کا پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے اور سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے اقدامات کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے اقدامات کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دورہ بلوچستان کے دوران اقدامات کا اعلان کیا۔ سفارتخانہ نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت کے لیے 40 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ امریکی سفارتخانے مزید بتایا کہ پولیس اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ نئے پولیس اسٹیشنز کی تعمیر میں معاونت کے لیے 20 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے آلات کی مد میں اڑھائی لاکھ ڈالر امداد دی جائے گی۔ سفارتخانے نے بتایا کہ امریکی سفیر نے کوئٹہ میں نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1097012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش