0
Monday 20 Nov 2023 09:05

لاہور، وفاق المدارس الشیعہ نے نئے نصاب کی منظوری دے دی

لاہور، وفاق المدارس الشیعہ نے نئے نصاب کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ دینی مدارس کیلئے نئے نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے، جو فی الفور نافذ العمل ہوگا۔ فیصلے کے مطابق 2025ء کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق لیے جائیں گے۔ نئے نصاب میں تحقیقی امور کیساتھ حفظ قرآن، ترجمہ قرآن اور تفسیر موضوعی پر زیادہ توجہ دینے کیساتھ جدید نصابی کتب کو بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ نئے نصاب کی منظوری آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت وفاق المدارس کی مرکزی کابینہ اور مجلس اعلیٰ کے اجلاس میں دی گئی۔

سیکر ٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ نیا نصاب جدید دور کے تقاضوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جس کی منظوری 31 دسمبر 2022ء کو وفاق المدارس کی تشکیل کردہ نصاب کمیٹی نے دی تھی، مگر مجلس اعلیٰ اور مرکزی کابینہ سے منظوری نہ لی جا سکی تھی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانی فیسوں میں دی گئی رعایت کو واپس لے کر پرانی امتحانی فیسوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نئے نصاب کے مطابق مکمل ترجمہ قرآن چاروں مدارج کی تکمیل تک پہنچے گا جبکہ ہر طالب علم کو آخری کلاس شہادت العالمیہ (ایم اے) کے دوران تحقیقی مقالہ بھی مکمل کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1096902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش