اسلام ٹائمز۔ وسطی پنجاب کے شہر جھنگ میں سابق یو سی چیئرمین مہر افضل بھروانہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پنجاب پولیس کے مطابق فیصل آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بنگلا مراد والا کے رہائشی سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو دو موٹر سائیکل پر سوار 6 افراد نے گاڑی سے نکال کرڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان مہر افضل بھروانہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور کپڑے بھی پھاڑ دیے۔