اسلام ٹائمز۔ معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی کو چیلنج کیا، درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے، خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لیکر جانے سے روکنے کا حکم دے اور نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے۔