اسلام ٹائمز۔ بنگلادیش میں پارلیمانی انتخابات 7 جنوری 2024ء کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈھاکہ میں بنگلا دیش کے چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا۔ ادھر بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) گزشتہ 48 گھنٹے سے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے خلاف احتجاج پر ہے۔ اپوزیشن جماعتیں، حکمراں عوامی لیگ کی حکومت کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ بنگلادیش کی اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ انتخابات سے پہلے غیر جانبدار عبوری حکومت لائی جائے۔