اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نیویارک پہنچ گئے۔ نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ انوارالحق کاکڑ وفد کے ارکان کے ہمراہ نیویارک پہنچے ہیں جبکہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی گزشتہ روز نیویارک پہنچے تھے۔ نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ انوارالحق کاکڑ اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ بھی کریں گے۔