0
Saturday 16 Sep 2023 20:24

نگراں حکومت کا کام نگرانی کرنا ہے ان کا کام مہنگائی کرنا نہیں ہے، لیاقت بلوچ

نگراں حکومت کا کام نگرانی کرنا ہے ان کا کام مہنگائی کرنا نہیں ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا جا رہا ہے، نگران حکومت انتہائی بیکار حکمرانوں کا ٹولا ہے، نگراں حکومت کا کام نگرانی کرنا ہے ان کا کام مہنگائی کرنا نہیں ہے، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملک میں بدترین قسم کی مہنگائی کی گئی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، عوام کو یہ ممکن نہیں ہے کہ قومی خزانے کے لیے پیسے دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں دفتر جماعت اسلامی سکھر میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں عوام پر مہنگائی کا بوجھ نا ڈالے، ہمارا نگران حکومت سے یہی مطالبہ ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کروائیں، الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کی تاریخ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے، سندھ میں کوئی محفوظ نہیں ہے، رانی پور میں معصوم بچی فاطمہ فرڑو کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کا سن کر بہت افسوس ہوا، صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث قاتل اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار نہیں کیا گیا جو حکومت وقت اور پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم شہید جان محمد مہر کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات ہونا لازمی ہے، انتخابات ہونگے تب ہی معیشت بہتر ہوگی، نگران حکومت اپنے دائرے کے اندر رہے اور ان کا کام انتخابات کرانا ہے، اتحادی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، اتحادی حکومت کی غلطیوں کی سزا غریب عوام بھگت رہی ہے، اٹھارہ تاریخ سے ملک کے تمام گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1081991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش