0
Tuesday 30 May 2023 13:21

صدر مملکت کی کوئٹہ آمد، گورنر بلوچستان سے ملاقات، نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرینگے

صدر مملکت کی کوئٹہ آمد، گورنر بلوچستان سے ملاقات، نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت اور دو روزہ دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے دورے کیلئے پہنچ چکے ہیں۔ صدر مملکت دو روز کیلئے کوئٹہ میں قیام کرینگے، جبکہ اس دوران کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے بھی خطاب کرینگے۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ ائیرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ پہنچنے پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستہ نے صدر مملکت کو سلامی دی۔ جسکے بعد انہوں نے گورنر بلوچستان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت اور گورنر بلوچستان کے درمیان مختلف سیاسی اور انتظامی أمور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1060937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش