0
Monday 5 Feb 2024 18:48

قم المقدس، 5 فروری کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے تحت 5 فروری کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ مسئلہ کشمیر زمینی یا سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد انسانوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ شرکاء نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جاری سیاسی بحران کو ختم کرکے وحدت و اخوت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہونا ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازمی امر ہے۔ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیر کو آزادی دلا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی جانی چاہیئے۔ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کو اپنے قومی موقف کو بار بار ہر فورم پر دہراتے رہنا چاہیئے۔ اس وقت ضروری ہے کہ عوامی تنظیموں اور سیاسی لیڈروں کی طرف سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، میڈیا ہاؤسز اور بین الاقوامی سفارتی اداروں کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یاداشتیں لکھی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1114193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش