متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی
پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا گیا، اس سیاسی پاور شو میں بہت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ جلسہ سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، حلیم عادل شیخ، زرتاج گل، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ عمران خان کی رہائی اور وطن عزیز کو حقیقی آزادی دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial