0
Sunday 16 Jun 2024 16:14
پاراچنار آر پی چوک میں جلسہ عام

سفیران امن عبدالخالق پٹھان اور طفیل شاہین کی قیادت میں لوئر،سنٹرل اورصدہ تا پاراچنار امن ریلی

صدہ سے پاراچنار تک بائی روڈ امن مارچ
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

سنٹرل اور لوئر کرم کے سفرائے امن جناب عبدالخالق پٹھان اور جناب طفیل شاہین کی قیادت میں وہاں کے جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے سنٹرل کرم سے صدہ اور صدہ سے پاراچنار تک امن ریلی نکالی۔ سنٹرل کرم میں طالبان کی ایک بار پھر ڈپلائمنٹ اور پھر اسے جواز بناکر حکومت کی طرف سے وہاں کے بے گناہ افراد کے خلاف کاروائیوں، پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں سے تنگ آکر وہاں کے عمائدین نے لوئر اور اپر کرم کے عوام کو امن کا پیغام دیتے ہوئے انہیں ساتھ چلنے کی پیشکش کی۔ امن ریلی کا اہتمام سنٹرل کرم کے علاقے میرباغ کے عبدالخالق پٹھان نے کیا تھا۔ انہوں نے امن کے خواہاں وہاں کے نامی گرامی جوان رہنماؤں کو بھی ساتھ ملاکر سنٹرل کرم اور لوئرکرم سے ہوکر ضلعی ہیڈکوارٹر پاراچنار تک ریلی نکالی۔ ریلی کے استقبال کیلئے بالش خیل، ابراہیم زئی، چنار ٹپرے، سمیر عباس، صدارہ، مالی کلے اور پورے راستے میں لوگ کھڑے تھے اور انکے اعزاز میں شربت، پانی، چائے اور کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا تھا۔ دن کو تین بجے ریلی پاراچنار شہر پہنچی، آر پی چوک میں ریلی نے جلوس کی شکل اختیار کرلی۔ جلوس سے سنٹرل، لوئر اور اپر کرم کے عمائدین، عبدالخالق پٹھان، طفیل شاہین، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر علامہ مزمل حسین فصیح، تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی، سیکریٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے سنٹرل کرم میں طالبان کی فعالیت پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں حکومتی چال قرار دیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں امن کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں متعدد لڑائی جھگڑوں کے باوجود آج اپر کرم کے عوام کی طرف سے لوئر اور سنٹرل کرم کے جوانوں کے اعزاز میں جگہ جگہ چائے، کھانے پینے اور ظہرانے کے بندوبست نے ثابت کردیا کہ یہاں کے لوگ اسلامی تعلیمات کے علاوہ پشتو روایات اور پختون والی کے بھی گہرے شیدائی ہیں۔ تحریک کے صدر تجمل آغا، سیکریٹری جلال حسین بنگش اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مزمل آغا نے اپنے سنٹرل کرم کے معزز مہمانوں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں شلوزان ہاؤس میں ڈنر پیش کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1141951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش