0
Monday 10 Jun 2024 16:38

سکردو میں عظمت شہداء کانفرنس سے اپوزیشن لیڈر میثم کاظم کا دھواں دار خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میثم کاظم نے عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام پر عزم افراد کو سلام پیش کرتا ہوں جو اصولی مؤقف پر ڈٹے رہے، ہمیں جمہوری جدوجہد سے نہ روکا جائے، ہم جمہوری روش سے ہٹ کر ذاتی انا کی پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، اپنی سر زمین کے انچ انچ، چپے چپے کی حفاظت کریں گے، یہ میری سر زمین ہے اس پر کوئی بھی آئین وقانون یہاں کی عوامی منشاء کے مطابق بنے گا، گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے، عوامی و علاقائی وسائل پر قابض نہیں ہونے دیں گے، اس ملک کو بنایا تھا ہم ہی اسے بچائیں گے اور اس کی آبیاری کرتے رہیں گے۔ قراقرم بینک پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، معدنیات پر قبضہ ہو تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہم قیدی نمبر 804 کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، صوبائی حکومت میں بیٹھے نمائندے آلہ کار ہیں، ہم گرین ٹورزم پر حکومت سے مباحثہ کرنے کا چیلنج کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش