0
Sunday 9 Jun 2024 14:25

جامعہ نجف سکردو میں محفل مشاعرہ، ایک شام فلسطینیوں کے نام

متعلقہ فائیلیں
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نجف سکردو میں "ایک شام، مظلوم فلسطینیوں کے نام" کے عنوان سے محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرے میں بلتستان کے نامور شعراء افضل روش، احسان علی دانش، مہدی شاہد، غلام حسین حکیم اور دیگر نے اپنے کلام کے ذریعے فلسطینیوں کی مظلومیت کو اجگر کرنے کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کی غیرت کو بھی جگانے کی کوشش کی۔ محفل مشاعرے کی صدارت قائد بلتستان شیخ حسن جعفری نے کی جبکہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر علماء کرام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1140482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش