0
Saturday 11 Jan 2025 11:05

ایرانی و کروشین وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو، باہمی تعلقات کی توسیع پر تاکید

ایرانی و کروشین وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو، باہمی تعلقات کی توسیع پر تاکید
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور کروشیا کے وزیر خارجہ جیرلک رادمان نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں کروشیا کے وزیر خارجہ نے ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے سے متعلق اپنے ملکی عزم پر زور دیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران ایرانی وزير خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے، مغربی بلقان کے تمام ممالک بالخصوص کروشیا کے ساتھ جامع تعلقات کے فروغ سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم بالجزم پر تاکید کی۔ اس گفتگو میں تازہ ترین علاقائی صورتحال سمیت اہم بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے۔
خبر کا کوڈ : 1183629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش